۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
فضل حسین اصغری

حوزہ / سابقہ مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے کہا: سید حسن نصر اللہ زندہ تھے تو ایک فرد تھے مگر سید کی شہادت کے بعد ان کی روح کروڑوں انسانوں میں منتقل ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عظیم مرتبت خیبر شکن مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ (سربراہ حزب اللہ) کی المناک شہادت پر سابقہ مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے رانی پور میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ششماہی کنونشن میں سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے عنوان سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا: شہید سید حسن نصر اللہ نے 2007ء سے اسرائیل کو مختلف محاذوں پر شکت سے دچار کر کے ذلیل و رسوا کیا۔

انہوں نے کہا: سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے شیعان حسین ابن علی علیہ السّلام میں موت کا خوف ختم کر دیا ہے۔ مشن حزب اللہ جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے دوران اصغری کارکن انتہائی پر جوش تھے اور انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔

سید مقاومت کروڑوں لوگوں کے دل میں بس گئے ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .